زمین سب کو سما سکتی ہے اگر اس میں مذہبی اور انسانی اقدار غالب ہوں۔-شیخ لازہر
گرینڈ امام ، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج بروز پیر کو مشیخہ الازہر کے صدر دفتر میں مارسیلےاور جنوبی فرانس میں مصر کی نئے قونصل جنرل، سفيره هايدي سري سے ملاقات کی۔۔ گرینڈ امام نے کہا: الازہر صحيح اسلام کو اجاگر کرنے، غلط فہمیوں کو دور کرنے اور امن، رواداری اور بقائے باہمی کے اصولوں کو عام کرنے کے لیے بھرپور بین الاقوامی کوششیں کر رہا ہے۔ الازہر کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مختلف انسانوں کو ایک دوسرے کو جاننے اور ایک دوسرے کی تکمیل کے لیے پیدا کیا ہے اور یہ کہ زمین سب کو سما سکتی ہے اگر اس میں مذہبی اور انسانی اقدار غالب ہوں، جو انسانوں کو بھائیوں کے طور پر دیکھتے ہیں نہ کہ دشمن، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الازہر بین الاقوامی طلباء کو خوش آمدید کرتا ہے اور اپنے معتدل نصاب میں اماموں کی تربیت کرتا ہے۔ تاکہ وہ دنیا بھر میں امن کے سفیر ہوں ، دوسری جانب سفيره هايدي سري نے زور دیا کہ فرانس میں اپنے کام کے سفر کے آغاز سے پہلے یہ ملاقات ان کے لیے خاص اہمیت کی حامل ہے، ،، کیونکہ عالمی سطح پر گرینڈ امام کی تعریف کی گئی ہے، جو ایک مذہبی علامت ہیں جن کی ہر جگہ بڑی قدر اور وزن ہے۔ انسانی اخوت کی دستاویز پر دستخط مشرق اور مغرب کے درمیان تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے، انہوں نے ممالک کے درمیان علمی اور ثقافتی تعاون کی اہمیت اور جامعہ الازہر کے باوقار اور ممتاز بین الاقوامی حیثیت کی بنیاد پر الازہر یونیورسٹی اور فرانسیسی یونیورسٹیوں کے درمیان شراکت اور تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔