الازہر اور ویٹیکن انسانی بھائی چارے اور عالمی امن کی خاطر اکٹھے ہوئے ۔گرینڈ امام
گرینڈ امام ، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے اس بات کی تصدیق کی کہ الازہر اور ویٹیکن انسانی بھائی چارے اور عالمی امن کی خاطر اکٹھے ہوئے اور پوپ فرانسس اپنے پیغام کے بہت وفادار انسان ہیں۔ اور صف اول کے امن پسند آدمی ہیں ، یہ کہتے ہوئےکہ : ہم نیکی اور سب کے درمیان محبت پھیلانے کے اصولوں پر اکٹھے ہوئے، اور ان مخلصانہ کوششوں کا نتیجہ انسانی بھائی چارے پر دستخط کے نتیجے میں سامنے آیا ہے ۔ جس کا ظہور ان اختلافات، جنونیت اور منفی مظاہر کی وجہ سے ایک تلخ حقیقت سے گزرنے کے بعد ہوا جس نے مشرق اور مغرب میں ہمارے معاشروں کو اکھاڑ پھینکا، نفرت پھیلانے والوں اور تشدد کے سوداگروں نے آسمانی پیغامات کے پیروکاروں کے درمیان تفرقہ اور نفرت کے بیج بونے کے لیے اس کا فائدہ اٹھایا۔۔ شیخ الازہر نے ویٹیکن میں مصری سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے سفیر/محمود طلعت سے ملاقات کے دوران اشارہ کیا کہ الازہر کے سابق مشیر اور انسانی برادری کی اعلی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل، قونصلر /محمد عبدالسلام، وہ انسانی برادری کے دستاویزی پروجیکٹ کے لیے مصری انجینئر کی طرح ہیں جس پر فروری 2019 میں ابوظہبی میں گرینڈ امام اور پوپ فرانسس نے دستخط کیے تھے۔ اور یہ کہ انہوں نے الازہر اور ویٹیکن کے درمیان تعلقات کو مربوط اور مضبوط بنانے کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں یہاں تک کہ اس کے نتیجے میں کئی منصوبے سامنے آئے، جن میں سے سرفہرست یہ تاریخی دستاویز ہے۔ دوسری جانب سفیر/محمود طلعت نے گرینڈ امام سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، اور کہا کہ یہ ملاقات ان کے لیے ایک اہم اور متاثر کن ملاقات ہے، اس قابل ذکر ترقی کے پیش نظر کہ گزشتہ برسوں میں الازہر اور ویٹیکن کے درمیانی تعلقات میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی امن اور بقائے باہمی کے کلچر کو پھیلانے میں شیخ ل الازہر کی کوششوں کو سبھی سراہتے اور ان کا احترام کرتے ہیں، اور بین المذاہب مکالمے کی تاریخ میں ایک ماڈل کی حثیت رکھتے ہیں، اور یہ کہ وہ ان تاریخی کوششوں کو مضبوط اور استوار کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔