عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے یورپی کونسل میں پارلیمانی اسمبلی کے نائب جورڈی گوکلا کا استقبال
ان کے دورۂ قاہرہ کے دوران کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بالادستی کی سیاست نے مشرقی ممالک میں تنازعات اور انتشار کو ہوا دی ہے اور انہوں نے مزید کہا ہے کہ جنگوں اور خطے میں بدامنی پھیلانے پر خرچ کیے گئے اربوں نے غربت کی شرح میں اضافہ اور صحت اور تعلیم کے شعبوں کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ ان فنڈز کا ایک چھوٹا سا حصہ عالمی خوشحالی اور خطے کے لوگوں کے امن کے حصول کے لئے کیا جا سکتا تھا اور انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ازہر دنیا کے علما اور مذہبی اداروں جیسے ویٹیکن، ورلڈ کونسل آف چرچز اور چرچ آف کینٹربری کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر دنیا کو بھڑکانے والی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے نتائج سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہے اور انہوں نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ عالمی امن کے حصول کے لئے انسانیت کے پاس ڈائلاک کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
دوسری طرف جوکلا نے زور دیا ہے کہ وہ علاقائی، بین الاقوامی اور انسانی مسائل پر ازہر کی رائے سے واقف ہونے کے خواہشمند ہیں؛ کیونکہ یہ دنیا میں مسلمانوں کے لئے سب سے بڑا مرجع ہے اور اسی لئے ازہر کا پیغام اور گفتگو مشترکہ انسانی اقدار کے تعین اور انسانی حقوق کی تعریف میں بہت اہمیت رکھتا ہے اور مزید یہ کہ یورپ کو مذاہب اور ثقافتوں کے ڈائلاک کو مستحکم کرنے کے لئے امام اکبر کی تقریر کی ضرورت ہے۔