شیخ الازہر کی نائجر کے سابق صدر سے ملاقات میں افریقی براعظم کی حمایت کے طریقوں پر تبادلہ خیال۔
گرینڈ امام ، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے کل بروز ہفتہ اطالوی دارالحکومت روم میں اپنی رہائش گاہ پر نائجر کے سابق صدر اور زاید پرائز برائے انسانی برادری جیوری کے رکن جناب محمد يوسوفو سے ملاقات کی۔؛ ملاقات میں افریقی براعظم کی حمایت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شیخ الازہر نے افریقی براعظم جن تنازعات اور مصائب سے دوچار ہیں ان کا حل تلاش کرنے کے لیے یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ جس نے قابض ممالک کے لیے ہمارے براعظم یعنی سونے اور معدنیات سے مالامال ہمارے براعظم کے خزانوں اور وسائل کو لوٹنے اور ان پر قبضہ کرنے کا دروازہ کھول دیا۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ان تنازعات کی وجہ سے ہمارے لوگ صدیوں سے ترقی اور تہذیب کی راہ سے پیچھے رہ گئے ہیں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم متحد ہو جائیں اور افریقہ کی ترقی اور بیداری کے لیے اپنی طاقت کے مطابق ہر ممکن کوشش کریں۔، گرینڈ امام نے مزید کہا کہ الازہر الشریف اپنے اداروں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی طلباء کی میزبانی کرنے، الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی میں افریقی اماموں اور مبلغین کی تربیت، اور قافلے اور علمی ، طبی اور آگاہی مشن کو بھیج کر، اپنی پوری طاقت کے ساتھ افریقی براعظم کی حمایت کرتا ہے۔، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ الازہر نے حال ہی میں افریقی اساتذہ، مبلغین اور ڈاکٹروں کو تربیت اور انہیں آلات، اوراور طبی سامان فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاکہ اپنے لوگوں کی اس طرح خدمت کی جا سکے جو افریقی براعظم کی ہر سطح پر ترقی میں معاون ہو۔۔ دوسری جانب نائجر کے سابق صدر نے گرینڈ امام ل سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الازہر اپنے نصاب اور سفیروں (مبعوثین) کے ذریعے افریقی براعظم میں ایک چمکتی ہوئی علامت ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ زاید پرائز برائے انسانی برادری جیوری میں اپنی پوزیشن کے ذریعے وہ اعلیٰ کمیٹی برائے انسانی برادری کی کوششوں کو افریقی براعظم تک پہنچانے، پسماندہ گروہوں اور انتہائی ضرورت مندوں کی مدد کرنے، ان کے نقش قدم پر چلنے کے لیے دنیا کے لیے ماڈل اور رول ماڈل بنانے اور امن، بھائی چارے، رواداری اور مساوات کی اقدار کو پھیلانے؛ اپنی پوری کوشش کریں گے۔ تاکہ دنیا اور افریقی براعظم مزید بھائی چارے، ترقی اور خوشحالی سے لطف اندوز ہوں۔