امام اعظم نے ڈنمارک کے مذہبی رہنماؤں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ مذہبی رہنماؤں کا فرض ہے کہ وہ مذہب کو سیاسی تنازعات سے دور رکھیں
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے قاہرہ میں ڈینش سفیر مسز سوسن شین کے ہمراہ ڈنمارک کے مذہبی رہنماؤں کے ایک وفد کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ مذاہب انسانیت کو خوش کرنے کے لئے نازل کیے گئے ہیں، نہ کہ اسے دکھی کرنے کے لئے؛ اسی لئے ازہر دنیا بھر کے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے اور اس نے برطانیہ کے چرچ آف کینٹربری، ورلڈ کونسل آف چرچز اور ویٹیکن کے ساتھ ڈائلاک کا کئی مرحلہ منعقد کیا ہے اور ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ مصر میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان تعلقات شہریت کی بنیاد پر ایک ہی معاشرے کے اراکین کے درمیان بقائے باہمی کا ایک نمونہ ہے جسے اقلیتوں کی اصطلاح کی جگہ لے لینی چاہیے جو تقسیم اور تنہائی کو جنم دیتی ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ مذہبی رہنماؤں کا فرض ہے کہ وہ مذہب کو سیاسی تنازعات سے دور رکھیں اور اسی سلسلہ میں ڈنمارک کے وفد کے ارکان نے ازہر کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے تاکہ دنیا کے لوگوں میں امن پھیلانے کی بنیاد پر حقیقی ترقی کی جا سکے۔