پولینڈ کے مفتی: ازہر پولینڈ میں مسلمانوں کا ایک مذہبی رہنماء ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے
پولینڈ کے مفتی اور اسلامی یونین کے صدر شیخ ٹامسز میسکیوچ سے ملاقات ان کے دورۂ قاہرہ کے دوران کی ہے اور اس ملاقات کے دوران کہا ہے کہ مذاہب تشدد اور قتل و غارت کے رجحانات کو نہیں جانتے کیونکہ وہ صرف تمام لوگوں کے درمیان بقائے باہمی اور امن کی ثقافت کو پھیلانے کے لئے نازل ہوئے ہیں اور اس بات پر بھی زور دیا کہ اسلام رحم، برداشت اور اعتدال کا مذہب ہے اور اس نے کبھی بھی تشدد، دہشت گردی اور لوگوں کو دربدر کرنے کا مطالبہ نہیں کیا اور انہوں نے مزید کہا کہ ازہر نے اسلام کے اعتدال پسند پیغام کو محفوظ کیا ہے اور اب تک کرتا آرہا ہے اور کرتا رہے گا اور اس کے یورپ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں جس کا مقصد مسلمانوں کو ان معاشروں میں استحکام، تعمیر اور ترقی کا عنصر بنانا ہے جن میں وہ رہتے ہیں۔ امام اکبر نے یہ بھی واضح کیا کہ ازہر پولینڈ میں مسلم طلباء کو متعدد وظائف کی پیشکش کرنے کے لئے بھی تیار ہے اور عصری چیلنجوں اور مسائل کا سامنا کرنے کے لئے ایک خصوصی پروگرام کے حصے کے طور پر پولینڈ کے اماموں کے ایک گروپ کی میزبانی کے لئے بھی تیار ہے اور ایک ہی قوم کے لوگوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور بھی دیتا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ ازہر پولینڈ میں عربی سیکھنے اور اسلامی فکر کے بارے میں جاننے کے خواہشمندوں کے لئے عربی کی تعلیم کا ایک مرکز قائم کر سکتا ہے۔
اسی سے متعلق پولینڈ کے مفتی نے کہا کہ ازہر پولینڈ کے مسلمانوں کے لئے ایک رہبر اور مرکز ہے اور ہمیں اس باوقار علمی ادارہ کی طرف سے حمایت کا انتظار ہے تاکہ پولینڈ کے مسلمانوں پر منحرف افکار حاوی نہ ہوں اور انہوں نے ازہر کے اس اعتدال پسند پیغام کی تعریف کی ہے جو لوگوں کے درمیان تعاون اور بقائے باہمی کا مطالبہ کرتا ہے اور یورپ کے مسلمانوں پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی شناخت کو ختم ہونے سے بچاتے ہوئے اپنے معاشروں میں ضم ہونے کی کوشش کریں اور اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ ازہر کے پولینڈ کے ساتھ تعلقات پرانے ہیں؛ کیونکہ متعدد سابق مفتیوں نے ازہر کے معزز علماء کے ہاتھوں مذہبی اور لسانی علوم حاصل کئے ہیں۔