شیخ الازہر نے کرغیز اسلامی یونیورسٹی کے صدر، ملک کے مفتی اعظم اور مذہبی کمیٹی کے چیئرمین سے مشترکہ علمی اور دعوتی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے بروز اتوار مشیخۃ الازہر میں کرغز اسلامی یونیورسٹی کے صدر شیخ عبدالشکور نیرماتوف، شیخ وزیر قاری راقیف جمہوریہ کرغزستان کے مفتی اور شیخ وتوغنی عبدالقاروف، کرغز جمہوریہ کی مذہبی کمیٹی کے چیئرمین سے مشترکہ علمی اور دعوتی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔
امام اکبر نے کہا کہ کرغزستان کے لوگوں کے لیے یہاں تعلیم حاصل کرنے کے لیے الازہر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، اور انھیں ان علمی اور ثقافتی تعلقات پر فخر ہے جو الازہر کے کرغزستان کے ساتھ ہیں۔ الازہر اپنے ممتاز اداروں اور یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے کرغیز طلباء کا خیرمقدم کرتا ہے، اور الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی برائے تربیت ائمہ اور مبلغین میں ائمہ کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔ تاکہ انتہا پسندانہ خیالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے، اور اعتدال پسند ازہری منہج کے ساتھ انھیں مضبوط کیا جائے اور یہ الازہر کی طرف سے اس بات پر یقین رکھتے ہوئے ہے کہ غیر ملکی طلباء اور ائمہ اہمیت کے حامل ہیں اور وہ اپنے ممالک میں ازہر کے سفیر ہیں اور اپنے ملکوں کے لیے طاقت اور فخر کا باعث ہیں۔
اپنی طرف سے، کرغیز وفد نے شیخ الازہر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، اور دنیا میں اعتدال پسند اسلام کو پھیلانے، مکالمے اور رواداری کی اقدار کو فروغ دینے اور اپنے سفراء اور فارغ التحصیل افراد کے ذریعے اسلام کے جوہر کو عالمی سطح پر متعارف کرانے اور پوری دنیا میں ملت اسلامیہ اور مسلمانوں کے مسائل کی خدمت کرنے کے لیے آپ کی عظیم کوششوں کو سراہا۔