اطالوی سینیٹ کی ڈیفنس اینڈ فریڈمز کمیٹی کے چیئرمین: ہم بین المذاہب مکالمے کو مستحکم کرنے میں الازہر کے کردار کو سراہتے ہیں۔
گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے اطالوی سینیٹ کے وفد کا استقبال کیا جس کی سربراہی اطالوی سینیٹ کی ڈیفنس اینڈ فریڈمز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر نیکولا لاتورے کر رہے تھے، جو قاہرہ کے دورے پر تھے۔
گرینڈ امام نے کہا: الازہر ایک تعلیمی ادارہ ہے جو تمام لوگوں کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے کام کرتا ہے، اس لیے تمام مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان رابطے کے پل بنانے اور اس امن کو حاصل کرنے کے لیے دنیا بھر کے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ دوروں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ الازہر فاؤنڈیشن نے لندن میں کینٹربری چرچ کے رہنماؤں، جنیوا میں ورلڈ کونسل آف چرچز کے رہنماؤں کے ساتھ اور پوپ کے ساتھ ویٹیکن اور قاہرہ میں دو سربراہی اجلاسوں میں باہمی گفتگو (مکالمے) کے سیشنز منعقد کیے ہیں تاکہ مکالمے (ڈائیلاگ) اور رواداری کے کلچر کو مستحکم کیا جا سکے جس کی طرف تمام مذاہب بلاتے ہیں ۔ الطیب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ الازہر مصر میں معاشرتی وحدت کو محفوظ رکھنے کی اہمیت سے آگاہ ہے۔ چنانچہ ایک عملی نمونہ پیش کرنے کے لیے کہ وطن کی سرزمین پر مسلمان اور عیسائی برابر ہیں اس نے ''مصری خاندانی گھر'' قائم کیا، جیسا کہ اس نے مذہب کے نام پر نفرت اور تشدد سے نمٹنے کے لیے ایک مسودہ قانون کی تجویز بھی تیار کی، جسے مجاز حکام کو پیش کیا گیا۔ یہ نفرت اور عدم برداشت کے مظاہر کو کم کرنے کے لیے ہے جو کچھ انتہا پسند گروہوں کی طرف سے فروغ پاتے ہیں، اور ایک ہی قوم کے لوگوں میں رواداری اور بھائی چارے کے کلچرکو پھیلانے کے لیے معاشرے کی ہم آہنگی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ہر طرح کے طریقے اپناتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ الازہر کا نصاب فکری تکثیریت اور مکالمے پر مبنی ہے، کیونکہ یہ اپنے طالب علموں کو مختلف مذاہب کی تعلیم دیتا ہے، جو الازہر کے طالب علم کو کسی خاص نظریے میں الجھنے یا انتہا پسند دھاروں کی طرف راغب ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔ دوسری جانب سینیٹر نیکولا لاتورے نے مصر اور دنیا میں بین المذاہب مکالمے کو مستحکم کرنے میں الازہر کے کردار کے لیے اپنے ملک کی طرف سے عزت افزائی کی۔انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اٹلی الازہر کی آواز اور پیغام کی اہمیت سے آگاہ ہے جو اطالویوں تک پہنچتی ہے اور اس تک پہنچنے کے لیے آپ کو ہلچل کی ضرورت نہیں ہے، ویٹیکن کے پوپ کی موجودگی میں الازہر عالمی امن کانفرنس میں گرینڈ امام کے خطاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا: "اس کانفرنس میں آپ کے الفاظ ہمیں اب بھی یاد ہیں" لاتورے “ نے واضح کیا کہ :تکثیری نقطہ نظر اور مکالمے کی بنیاد پر طالب علم کی تیاری میں الازہر نے جو کردار ادا کیا ہے وہ بہت اہم اور ناگزیر ہے، انہوں نے مزید کہا: گندگى سے دور دنیا کی تعمیر کے لیے بین المذاہب مکالمہ اسٹریٹجک اور ضروری ہے۔