شیخ الأزهر نے ملکی اور غیر ملکی مدارس کے طلباء کو عربی زبان سکھانے اور مذہبی تربيت کرنے کے حوالے سے وزارت تعلیم کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
عزت مآب پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب،شیخ الازہر شریف نے مصر میں ملکی اور غیر ملکی مدارس کے طلباء کو عربی زبان، مذہبی تعلیم اور تاریخ کے مضامین کی تعلیم کے بارے میں وزیر تعلیم و تکنیکی تعلیم جناب محمد عبداللطیف کی طرف سے جاری کردہ وزارتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ جرات مندانہ فیصلہ ہمارے بچوں کی مصری، عرب اور مذہبی شناخت کو مضبوط بنانے میں صحیح سمت میں آگے بڑھنے اور ایسی نسلیں تخلیق کرنے کے لئے ایک ناگزیر قدم ہے جو آئندہ سالوں میں ان کی عربی زبان اور ان کے مذہب کی اقدار کو پسند کرتی ہیں۔
شیخ الازہر نے عرب اور اسلامی دنیا کے ہر عہدیدار کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اقدار اور اخلاقیات کے نظام کو آگے بڑھانے، شناخت کی بحالی اور ہمارے معاشروں سے اجنبی ثقافتوں اور اوزاروں سے پیدا ہونے والے ثقافتی، میڈیا اور تعلیمی خلا کو پر کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اور موثر فیصلے کرنے میں آگے بڑھیں، جس سے وطن اور قوم سے تعلق رکھنے والے ہمارے نوجوانوں میں اعتماد اور مغربی ثقافتی یلغار کے سیلاب کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہو جو ہمارے نوجوانوں کو ان کے وطن کی حقیقت اور ان کی قوم کی آزادی سے الگ تھلگ کرنا چاہتا ہے۔