شیخ الازہر نے شیخ نہیان بن مبارک، متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری کا مشیخة الازہر میں استقبال کیا۔
شیخ الازہر نے اماراتی وزارتِ رواداری کی انسانی بھائی چارے کی دستاویز کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی کوششوں کو سراہا۔
اماراتی وزیر برائے رواداری: شیخ الازہر عالمی رواداری کی علامت ہیں اور ہم دعا گو ہیں کہ ان کی کوششیں انسانی بھائی چارے اور مکالمے کو فروغ دینے میں کامیاب ہوں۔
ہفتہ کو روز صبح، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب نے مشیخة الازہر میں اماراتی وزیر برائے رواداری و بقائے باہمی جناب شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کا استقبال کیا۔
شیخ الازہر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مضبوط علمی، ثقافتی اور دعوتی تعلقات پر فخر کا اظہار فرمایا، جس کی قیادت متحدہ عرب امارات کے صدر، شیخ محمد بن زاید آل نہیان کر رہے ہیں۔ انہوں نے اماراتی وزارتِ رواداری کے کردار کی تعریف کی، جو شیخ نہیان بن مبارک کی قیادت میں انسانی بھائی چارے اور بقائے باہمی کی ثقافت کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو ان کوششوں کی اشد ضرورت ہے تاکہ امن اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔
اپنی جانب سے، شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے شیخ الازہر کی انسانی بھائی چارے اور رواداری کی ثقافت کو فروغ دینے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الازہر عالمی رواداری و ہم آہنگی کی علامت ہیں اور ان کی کوششوں نے اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ شیخ الازہر کی کوششیں سب کے لیے خیر و برکت کا باعث بنیں۔