شیخ الازہر نے ترقی کی مالی اعانت کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ایلچی ڈاکٹر محمود محی الدین سے ملاقات کی.
عزت مآب پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے منگل کی صبح مشیخۃ الازہر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ایلچی ڈاکٹر محمود محی الدین سے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔
امام اکبر نے ڈاکٹر محمود محی الدین کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ الازہر ترقی پذیر اور کم خوش قسمت ممالک کو کسی بھی طرح کی مدد فراہم کرتے ہوئے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا خاص طور پر عصری عالمی چیلنجوں کی موجودگی میں، تاکہ اپنے انسانی کردار اور مذہبی اور اخلاقی فرائض کی ادائیگی کر سکے نیز آپ نے عالمی انصاف کی عدم موجودگی اور کچھ بڑے ممالک کا ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے میں ناکام رہنے پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا کو ایک مہذب دنیا قرار نہیں دیا جا سکتا، بلکہ یہ مادی تہذیب اور جنگوں اور تنازعات کے شعلوں میں ہتھیاروں کی معیشتوں کی خوشحالی کی دنیا ہے جو معصوم بچوں کے جسموں کو تباہ کر دیتی ہے۔
اپنی طرف سے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایلچی نے بھائی چارے اور امن کی اقدار کو پھیلانے اور ترقی کے معاملات میں مذہب کی آواز کو اجاگر کرنے کے لیے امام اکبر کی عظیم کوششوں کو سراہا۔ اور کہا کہ ترقی پذیر ممالک پر دباؤ کو کم کرنے میں اس آواز کا اثر ہے بین الاقوامی برادری اور ہماری عرب اور اسلامی دنیا میں متعلقہ اداروں کی توجہ ترقی پذیر اور غریب ممالک کی مدد کو تیز کرنے کی ضرورت کی طرف مبذول کرانے میں الازہر شریف اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے ساتھ تعاون کرنے کی اپنی خواہش کی طرف اشارہ کیا۔ اس سے وہ اپنے ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور اپنے اندرونی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے قابل بنائے گا۔