گرینڈ امام نے یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے لیے مصر کی امیدوار، سفیره مشیرہ خطاب سے ملاقات۔
گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے لیے مصر اور افریقی یونین کی امیدوار سفیرہ مشیرہ خطاب سے ملاقات کی ۔ ان کے ساتھ سفیر محمد العربی، سابق وزیر خارجہ اور رکن پارلیمنٹ تھے، جو اس وقت اس اعلیٰ بین الاقوامی عہدے کے لیے مصری امیدوار کی حمایت کی مہم کی سربراہی کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران؛ گرینڈ امام نے اس بات کی تصدیق کی کہ یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے لیے مصری امیدوار سفیرہ مشیرہ خطاب اس اعلیٰ بین الاقوامی عہدے پر فائز ہونے کی مستحق ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ اس تجربے کی حامل کسی عرب خاتون کو اس کے لیے نامزد کیا گیا ہے جو اس قدیم خطے کی ثقافت اور اس کی بھرپور تہذیب کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کا سنہری موقع ہے، خاص طور پر خواتین کے حقوق اور احترام کے حوالے سے اور مشرق کی ثقافت کو متعارف کرانے کا جس کا مقصد تمام لوگوں کے درمیان امن اور بقائے باہمی کا حصول ہے۔۔ دوسری جانب؛ سفیرہ نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کی قوتوں کے مقابلے میں وسطیت اور اعتدال پسند اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے میں الازہر کے کردار کو سراہا اور واضح کیا کہ تعلیم ہی وہ بنیادی ستون ہے جس کے ذریعے یہ ممکن ہے کہ ان تاریک قوتوں کا مقابلہ کیا جا سکے جو خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہیں۔