شیخ الازہر نے سینیٹ کے چیرمین کونسلر عبدالوہاب عبدالرزاق سے ملاقات کی
سینیٹ کے چیرمین نے کہا: الازہر عرب اور اسلامی خاندان کا گھر ہے اور ہمارے پیارے مصر کی سب سے نمایاں نرم طاقتوں میں سے ایک ہے۔
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے بروز بدھ سینیٹ کے چیرمین کونسلر عبدالوہاب عبدالرزاق سے ملاقات کی۔ انہوں نے امام اکبر کی بڑی بہن کی وفات پر ان سے تعزیت کی، اور خدا تعالی سے دعا کی کہ وہ انہیں اپنی وسیع رحمت اور بخشش سے ڈھانپے، اور انہیں اپنی وسیع جنت میں رہائش دے۔ شیخ الازہر نے کونسلر عبدالوہاب عبدالرزاق کا ان کے اچھے جذبات اور اس فراخدلانہ دورے کے لیے شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں ان اصلی روایات کے بارے میں دوستانہ گفتگو ہوئی جن پر آباء واجداد نے پرورش پاتی تھی۔ اس فکری اور ثقافتی یلغار کی روشنی میں جو نوجوانوں اور بچوں کے ذہنوں میں گھسنے کی کوشش کر رہی ہے معاشرے کو اس کی اب پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ اور ان عمومی اخلاقیات اور تعمیری روایات کو مٹانا جیسے ضرورت مندوں کی مدد کرنا، جوانوں کا بوڑھوں کے لیے احترام، اور مذہبی اسکالرز اور اساتذہ کا احترام مٹ جانے کی وجہ سے ہم جرائم کے پھیلاؤ کو اس کی مختلف شکلوں میں دیکھتے ہیں، اور جھوٹی ترقی اور کھلے پن کے نعروں کے نیچے اقدار اور اخلاقیات کے نظام کو خارج کرنے کی کوششیں، اور تعلیم اور تشخیص میں والدین، اسکولوں اور تعلیمی اور ثقافتی اداروں کے کردار کو محدود کیا جا رہا ہے۔
اور ڈرامے کے خطرناک کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔ شیخ الازہر نے عرب ڈرامے جو مغربی ڈراموں کی پیروی کرتے ہیں جو ہماری مذہبی اقدار، رسم و رواج اور روایات سے بالکل متصادم ہیں ان کے خطرے سے آگاہ رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وہ ایسے خیالات کو پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں جو ہم مشرقیوں کی نمائندگی نہیں کرتے، قیمتی فنکارانہ کام تیار کرکے معاشرے کی بہتری اور مثبت اقدار کو ابھارنے کے لیے عرب ڈراموں کو موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
اپنی طرف سے، سینیٹ کے چیرمین نے شیخ الازہر سے ملاقات پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ذات ایک مذہبی علامت کی نمائندگی کرتی ہے جس پر ہمیں دنیا کے سامنے فخر ہے، اور مختلف سماجی اور عالمی مسائل پر الازہر کے موقف کی تعریف کی۔ اور بڑے واضح انداز سے کہا کہ: الازہر عرب اور اسلامی خاندان کا گھر ہے اور ہمارے پیارے مصر کی سب سے نمایاں نرم طاقتوں میں سے ایک ہے۔