ہم الازہر کے ساتھ مل کر انسانی وقار کے تحفظ کے لیے ایک مشترکہ میدان تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی ریڈ کراس مشن کے سربراہ۔
گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے بین الاقوامی ریڈ کراس مشن کے سربراہ مسٹر رونالڈ آفٹرینجر سے ملاقات کی ۔ گرینڈ امام نے کہا: الازہر ان تمام انسانی ہمدردی کی تنظیموں کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے جو لوگوں کو ان کے ثقافتی، مذہبی اور نسلی پس منظر سے قطع نظر، تعصب کے بغیر مدد فراہم کرتی ہیں یہ وضاحت کرتے ہوئے کہ الازہر کا پیغام ایک عالمگیر انسانیت ہے جس کا وژن یہ ہے کہ امن اور سلامتی تمام انسانوں اور تمام مذاہب کے پیروکاروں حق ہے ۔ دوسری جانب، ریڈ کراس کے بین الاقوامی مشن کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ گرینڈ امام کا دنیا سے خطاب مشرق اور مغرب کے درمیان افہام وتفہیم اور مکالمے کے لیے ایک مشترکہ بنیاد فراہم کرتا ہے۔ کیونکہ یہ انسانی اقدار پر مبنی ہے، جسے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی انسانی وقار کے تحفظ کے لیے مذہبی قائدین اور رہنماؤں کے ساتھ رابطے کے ذریعے تلاش کرتی ہے۔ خاص طور پر ان مشکل حالات کی روشنی میں جن سے انسانیت گزر رہی ہے۔