شیخ الازہر نے فلپائن میں مصر کے نئے سفیر کا استقبال کیا۔
عزت مآب إمام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الأزہر شریف، نے فلپائن میں مصر کے نئے سفیر نادر زکی کا استقبال کیا، تاکہ فلپائن کے مسلمانوں کے لیے الأزہر کی تعلیمی اور دعوتی معاونت کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر گفتگو کی جا سکے۔
عزت مآب إمام اکبر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ الأزہر فلپائن کے مسلمانوں کو ہر ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں ملک میں قرآن مجید کی زبان سکھانے کے لیے ایک مرکز قائم کرنا، فلپائن کے آئمہ کو الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی برائے تربیت ائمہ ووعاظ میں تربیت دینے کے لیے مدعو کرنا، اور انہیں معاصر مسائل جیسے بقائے باہمی، دوسرے کی قبولیت اور انتہاپسندی کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے اپنی مہارتوں کو بہتر بنانے کی تربیت دینا شامل ہے۔
اپنی طرف سے، فلپائن کے مصر میں نئے سفیر نے عزت مآب إمام اکبر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور آپ کی عالمی امن کے قیام اور بھائی چارے و بقائے باہمی کی قدروں کے فروغ میں کی جانے والی کاوش کو سراہا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ الأزہر اور فلپائن کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کریں گے، اور الأزہر کی خدمات کو ایک نمایاں قوت کے طور پر پیش کرنے اور اس سے استفادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔