کنگ عبداللہ سینٹر برائے بین المذاہب مکالمہ کے سیکرٹری جنرل: انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں عظیم کوششوں کی بدولت مغرب میں گرینڈ امام بہت عظيم مقام رکھتے ہیں۔
گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے کنگ عبداللہ سنٹر برائے بین المذاہب مکالمہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فیصل بن معمر سے ملاقات کی۔ گرینڈ امام نے کہا کہ الازہر اور دنیا بھر میں مکالمے سے وابستہ مذہبی اداروں کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیے ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے متحد کوششوں کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ الازہر مختلف ثقافتی، علمی اور تعلیمی شعبوں میں کنگ عبداللہ سینٹر برائے بین المذاہب مکالمے کو مزید تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔۔ آپ نے واضح کیا کہ دنیا کو یہ جان لینا چاہیے کہ دہشت گردی کا مذہب اسلام یا قدیم اسلامی اداروں سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ یہ ان تنازعات اور ایجنڈوں کا نتیجہ ہے جس کا مقصد اس الزام کو اسلام سے جوڑنا ہے، جو ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے دوسری جانب کنگ عبداللہ سینٹر برائے بین المذاہب مکالمہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ الازہر اسلامی اور عرب قوم کا عظیم گھر ہے اور شیخ الازہر تمام مسلمانوں کے امام ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مغرب اور دیگر ثقافتوں کے ساتھ باہمی معاملات تجربے کے ساتھ، اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کی ممتاز کوششوں، اور بین المذاہب مکالمے اور مسلمانوں کو ان کے مغربی معاشروں میں مثبت انضمام کے لیے ان کی مسلسل دعوت کی بدولت گرینڈ امام مغرب میں بہت عظيم مقام رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر فیصل بن معمر نے گرینڈ امام کو کنگ عبداللہ سنٹر برائے بین المذاہب مکالمہ کی کچھ کامیابیوں اور منصوبوں کو پیش کیا، جسے انہوں نے دنیا کے کئی ممالک میں نافذ کیا ہے، انہوں نے اپنے کاموں کی انجام دہی میں مرکز کی مستقل حمایت پر الازہر الشریف کا شکریہ ادا کیا۔