گرینڈ امام نے وزیر تعلیم سے ملاقات کے دوران کہا: تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے... مصر میں اس کے معیار کو بہتر کے لیے غیر روایتی حل نکالنے چاہیے۔
گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے وزیر تعلیم ڈاکٹر طارق شوقی سے ملاقات کی ۔ گرینڈ امام نے کہا: الازہر الشریف کا مقصد، اپنے نصاب کی ترقی کے ذریعے، ان پے در پے پیش رفتوں اور دہیشت گردی اور تکفیر جیسے عصری مسائل سے ہم آہنگ رہنا ہے جن کو حل کرنے اور ان کے بارے میں بیداری بڑھانے کی ضرورت ہے، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ الازہر کے ذریعہ متعارف کرائے گئے اسلامی ثقافت کے موضوع نے بہت سے عصری مسائل کو ایک الگ انداز میں حل کیا ۔ جو ایسے ازہری طالب علم کے فارغ التحصیل ہونے میں مدد کرتا ہے جو ان نظریات اور تصورات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آپ نے مصر میں تعلیم کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ تعلیم ہی قوموں اور لوگوں کی ترقی کی بنیاد ہے، مصر کے تمام تعلیمی اداروں کو تعلیمی عمل کو درپیش مسائل کے لیے غیر روایتی حل اور علاج وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ طالب علم اور استاد کے معیار کو بلند کییا جا سکے ۔ دوسری جانب، وزیر تعلیم نے گرینڈ امام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ ان کی بیرونی کوششوں نے اسلامی مذہب کی تصویر کو درست کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جسے انتہا پسند تنظیموں کے طرز عمل نے مسخ کیا تھا۔ ڈاکٹر طارق شوقی نے وزارت تعلیم اور مصر اور دنیا کے سب سے باوقار تعلیمی ادارے الازہر الشریف کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ مصر میں تعلیم بعض ایسے مسائل سے دوچار ہے جن کے بنیادی اور فیصلہ کن حل کی ضرورت ہے۔ میٹنگ کے اختتام پر، گرینڈ امام شیخ الازہر نے ان تمام کوششوں کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا جو مصر میں تعلیم کی ترقی میں معاون ہیں۔