شیخ الازہر اور وزیر صحت، وزارت اور اسلامی تحقیقی ادارے کے درمیان تعاون کے پروٹوکول پر دستخط کی تقریب میں حاضر ہوئے۔
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے پیر کے روز، مشیخۃ الازہر میں ڈاکٹر خالد عبد الغفار، وزیر صحت و آبادی اور نائب وزیرِاعظم کا استقبال کیا۔ اس ملاقات میں ازہر اور وزارتِ صحت کے درمیان علمی، تحقیقی اور آگاہی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال ہوا۔
شیخ الازہر نے کہا کہ مریضوں کی خدمت اور اُن کی دیکھ بھال سب سے عظیم پیشوں اور اللہ تعالی کے قرب کا ذریعہ ہے، جسے اسلام نے مقاصدِ شریعت میں شامل کیا ہے۔ اُنہوں نے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ انسانوں کی جانیں بچانے اور اُن کے درد کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
اپنی طرف سے وزیر صحت نے شیخ الازہر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ازہر کی اعتدال پسندی اور وسطیت کی قدروں کو عام کرنے کی کوششوں کی تعریف کی، اور کہا کہ وزارت صحت تمام صوبوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ تاکہ مستحق مریضوں تک صحت کی خدمات کی فراہمی کو آسان بنایا جا سکے۔
اسی طرح وزیرِ صحت نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وزارت کا مقصد جامعہ ازہر کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا ہے، خاص طور پر ڈاکٹروں کی تربیت، جامعاتی اسپتالوں کے لیے آلات اور طبی سامان کی فراہمی، اور جامعہ ازہر کے نرسنگ اداروں اور کالجوں کی معاونت کے لیے طالبات کو عملی تربیت فراہم کرنا تاکہ وہ وزارت کے اسپتالوں میں براہِ راست سیکھ سکیں۔
"ملاقات کے بعد، امام الاکبر اور وزیرِ صحت نے وزارتِ صحت و آبادی اور جامعہ ازہر کے اسلامی تحقیقی ادارے کے درمیان تعاون کے ایک پروٹوکول پر دستخط ہوتے ہوئے ملاحظہ کیا؛ جس کا مقصد تحقیقی اور علمی تعاون کو فروغ دینا، مشترکہ کانفرنسوں، سیمینارز اور آگاہی پروگراموں کا انعقاد، تجربات اور دوروں کا تبادلہ، تربیتی پروگراموں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشرے کے مختلف طبقات میں دینی اور طبی شعور کو اجاگر کرنا ہے۔ مزید برآں، بیماریوں کی ابتدائی جانچ اور بچاؤ کی اہمیت کے بارے میں دینی آگاہی کو عام کرنا، صحت سے متعلق ریاستی اقدامات کی تشہیر، اور طبی سہولتوں کی فراہمی، بالخصوص شادی کے خواہشمند جوڑوں کے لیے ۔