گرینڈ امام نے ٹونی بلیئر کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا: اسلامی دہشت گردی کے خیال کو فروغ دینا جھوٹ اور بہتان ہے۔
گرینڈ امام نے ٹونی بلیئر کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا: اسلامی دہشت گردی کے خیال کو فروغ دینا جھوٹ اور بہتان ہے۔
دنیا کو جلانے والی انتہا پسندی کے پیچھے عالمی سیایسی ایجنڈے ہیں.
گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے ٹونی بلیئر فاؤنڈیشن فار گلوبل چینج کے صدر اور سابق برطانوی وزیر اعظم مسٹر ٹونی بلیئر کے ساتھ ملاقات کی۔ گرینڈ امام نے کہا: الازہر کی تعلیم تکثیریت کے فلسفے، آراء کے احترام اور اختلاف کو قبول کرنے پر مبنی ہے اور اسی چیز نے مصر کو چودہ صدیوں سے زائد عرصے سے مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان بقائے باہمی کا ایک نمونہ بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ خداتعالیٰ کی سنت مختلف لوگوں کو پیدا کرنا ہے اور بعض لوگوں کی طرف سے مسلمانوں کو ایک مذہب پر چلنے پر مجبور کرنے کی کوششیں خدا کی مرضی کے خلاف اور حقیقی اسلام کے اصولوں کے خلاف ہے۔ آپ نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی پالیسیاں اور عوام کے درد اور تکلیف کی قیمت پر اپنے ایجنڈوں کو حاصل کرنے کےلئے ان کی انتھک جستجو اس انتہا پسندی اور دہشت گردی کے پیچھے اصل محرک ہیں، جس کی آگ میں پوری دنیا جل رہی ہے، بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی دہشت گردی کے خیال کو فروغ دینا جھوٹ اور بہتان ہے۔ جبکہ دہشت گردی کو کسی طور پر بھی اسلام سے منسوب نہیں کیا جا سکتا اور جو لوگ اس کے برعکس کو فروغ دیتے ہیں وہ کج فہم اور ناکارہ دماغ ہوتے ہیں۔ انہوں نے الازہر کی طرف سے پیش کردہ پروگراموں اور کوششوں کے ذریعے انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کے لیے الازہر اور یورپی ممالک کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا جو حقیقی اسلام کی وضاحت، امن اور رواداری کے تصورات کو پھیلانے اور دوسروں کو قبول کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے بعض ممالک کے اپنے سفارتخانوں کو مقبوضہ شہر بیت المقدس منتقل کرنے کے رجحان کے خلاف بھی خبردار کیا کیونکہ اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔ دوسرى جانب، مسٹر ٹونی بلیئر نے اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ الازہر الشریف وہ بنیادی حوالہ ہے جس سے دنیا کو اسلام کی حقیقت اور اس کی صحیح تعلیمات کو سمجھنے کے لیے رجوع کرنا چاہیے، جو دہشت گرد تنظیموں کے طرز عمل سے مطابقت نہیں رکھتی،۔ ،نہ صرف یورپ بلکہ دنیا کے بہت سے حصوں بالخصوص افریقہ میں الازہر کے نصاب کو پھیلانے میں الازہر الشریف کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے اپنے ادارے کی خواہش کا اظہار کیا۔