گرینڈ امام نے ویٹیکن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا: مصر دنیا بھر کے مذاہب کے پیروکاروں کے لیے اپنے دروازے کھولے ہوئے ہے۔
گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے جناب یحییٰ راشد، وزیر سیاحت، اور اوپیرا رومانا پیلیگریناگی (Opera Romana Pellegrinaggi) فاؤنڈیشن کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جو کہ ویٹیکن کے مقدس دوروں کے ریکارڈ کے ذمہ دار ہیں ،۔ گرینڈ امام نے ویٹیکن کے پوپ فرانسس کو امن و محبت کے اس پیغام پر خراج تحسین پیش کیا جو انہوں نے ویٹیکن کے اس وفد کے ذریعے مصر اور الازہر الشریف کو بھیجا تھا۔۔ گرینڈ امام نے مزید کہا کہ مصر کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو پناہ دینے پر فخر ہے اور یہ ہمیشہ انبیاء کا مسکن رہا ہے اور اب وہ دنیا بھر کے تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے اپنے دروازے کھولے ہوئے ہے۔ دوسری جانب، ویٹیکن کے وفد نے دنیا کے سب سے بڑے اور اہم ترین اسلامی ادارے میں اپنی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا اور اور گرینڈ امام کی معزز شخصیت اور مختلف مسائل سے نمٹنے اور دنیا بھر امن و محبت کی خدمت میں ان کی عظیم حکمت کی تعریف کی۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ گرینڈ امام اور عزت مآب پوپ فرانسس عالمی امن کو مستحکم کرنے کی ایک عظیم ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہیں اور وہ اس ذمہ داری کو خوب نبھا رہے ہیں۔ ۔ دوسری جانب، وزیر سیاحت نے کہا کہ الازہر شریف، وسطیت و اعتدال اور اختلاف کو قبول کرنے کے اپنے نمونے کے ساتھ، اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت میں اپنی کوششوں، خاص طور پر گرینڈ امام اور ویٹیکن کے پوپ کے درمیان تعلقات، جس نے پوپ کو الازہر کا دورہ کرنے اور الازہر عالمی امن کانفرنس میں شرکت، پر ابھارا اس سب نے مصر کو ایک عالمی منزل بنا دیا، اور دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہےکہ مصر ایک محفوظ جگہ ہے اور پوری دنیا سے لوگوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔