دنیا بحرانوں اور کانٹے دار مسائل کے حل میں الازہر کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ پاکستانی وزیر برائے مذہبی امور
گرینڈ امام، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے پاکستان کے وزیر مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف کا استقبال کیا۔ گرینڈ امام نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا ایک اہم ترین ملک ہے جس کی بے پناہ انسانی، فطری اور سائنسی صلاحیتیں اسے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کا اہل بناتی ہیں، الازہر کی جانب سے انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور مرکزی سوچ کو پھیلانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے الازہر کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لیے اسکالرشپ کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے،، پاکستانی آئمہ کو منحرف سوچ کا مقابلہ کرنے اور اعتدال، رواداری اور دوسروں کو قبول کرنے کے کلچر کو مستحکم کرنے کی تربیت کے ذریعے ، اور پاکستان میں عربی زبان سکھانے کے لیے ثقافتی مرکز قائم کرنے کےلئے الازہر کی آمادگی کو ظاہر کیا ۔ اور دوسری طرف، پاکستانی وزیر برائے مذہبی امور نے یروشلم پر الازہر بین الاقوامی کانفرنس کی کامیابی پر گرینڈ امام کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پوری دنیا بحرانوں اور کانٹے دار مسائل کے حل میں الازہر کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اس کے متوازن وژن کی وجہ سے جو دنیا میں امن قائم کرنے، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور انسانی ہمدردی کی حمایت کرنے کے لیے گرینڈ امام کی کوششوں سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے۔ سرادر یوسف نے مزید کہا کہ الازہر اعتدال پسند اسلام کا پلیٹ فارم اور مسلمانوں کا علمی قبلہ ہے، انہوں نے پاکستان کو انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے اور اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کو درست کرنے میں مدد کے لیے الازہر کی مزید علمی اور اصلاحی حمایت کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔