سعودی ولی عہد مشیخہ الازہر کا دورہ اور شیخ الازہر سے ملاقات کریں گے۔
آج، پیر، 5 مارچ، 2018، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، گرینڈ امام، شیخ الازہر وصدر مسلم علماء کونسل پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب سے ملاقات کرنے کےلئے الدراسہ میں واقع مشیخہ الازہر کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے ۔ ملاقات میں الازہر اور مملکت سعودی عرب کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے اور اعتدال پسندی اور امن کے فروغ کے میدان میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دونوں فریقین مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔