گرینڈ امام نے پرتگالی صدر سے ملاقات کی-
گرینڈ امام، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے الدراسہ میں واقع مشیخہ الازہر کے صدر دفتر میں، جمہوریہ پرتگال کے صدر مارسیلو ڈی سوسا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد، گرینڈ امام پرتگالی صدر کے ساتھ الازہر مسجد کے دورے پر جائیں گے، اور پھر وہ جامعہ الازہر جائیں گے۔ وہاں "ایک استاد اور صدر کا وژن" کے عنوان سے ایک لیکچر دیں گے ، جس میں وہ مشرق اور مغرب کے درمیان تعلقات پر بات چیت کریں گے ۔