عید الفطر کی مبارکباد دینے کے لیے ایوینجلیکل کمیونٹی کے وفد کا استقبال کرتے ہوئے گرینڈ امام نے کہا: مصری خاندانی گھر مصری بقائے باہمی کے نمونے (ماڈل)کو محفوظ رکھے ہوئے ہے۔
گرینڈ امام، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے عید الفطر کی مبارکباد دینے کے لیے مصری ایوینجلیکل کمیونٹی کے ایک وفد کا استقبال کیا جس کی سربراہی ایوینجلیکل کمیونٹی کے سربراہ ریورنڈ اینڈریا زکی کر رہے تھے۔ ایوینجلیکل کمیونٹی کا وفد: گرینڈ امام تمام مصریوں کے لیے ایک قومی رھنما (رمز) کی نمائندگی کر رہے ہیں، گرینڈ امام نے ایوینجلیکل کمیونٹی کی طرف سے انہیں عید الفطر کی مبارکباد دینے پر خوشی کا اظہار کیا، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مصریوں کی ہم آہنگی اور تمام تقریبات اور اعیاد میں ان کی شرکت دنیا کو ایک ہی قوم کے بیٹوں کے درمیان بقائے باہمی کا ایک انوکھا نمونہ پیش کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مصری خاندانی گھر قومی وحدت کے تحفظ میں ان عظیم اقدار کی اہمیت پر زور دینے کے لیے مصر کے تمام حصوں میں نوجوانوں سے بات چیت کرکے اس قومی ماڈل کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ گرینڈ امام نے وضاحت کی کہ الازہر الشریف کے نصاب نے تمام انسانوں چاہے ان کا مذہب اور زبان کچھ بھی ہو کے ساتھ امن اور رواداری پر زور دیتے ہوئے بقائے باہمی کے مصری ماڈل میں اپنا کردار ادا کیا، اس بات پر زور دیا کہ مذاہب کبھی بھی لڑائی، جھگڑوں اور خونریزی کا سبب نہیں تھے۔ بلکہ یہ تو اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کی بھلائی اور امن کے لیے نازل کئے ہیں ۔ دوسری طرف، ایوینجلیکل کمیونٹی کے وفد نے اس بات کی تصدیق کی کہ گرینڈ امام تمام مصریوں کے لیے قومی رہنما کے ساتھ ساتھ امن اور بقائے باہمی کا اہم ماڈل ہیں۔ وفد نے مذہبی رہنماؤں اور اداروں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی، خاص طور پر عرب دنیا میں۔ تاکہ خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔