گرینڈ امام نے وزیر صحت ڈاکٹر ھالہ زاید سے ملاقات کی ۔ گرینڈ امام نے باور کروایا کہ: مصری خواتین نے قیادت کے عہدوں کو سنبھالنے کی اپنی صلاحیت ثابت کی ہے ۔
گرینڈ امام، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے نئی حکومت میں حلف اٹھانے کے چند دن بعد وزیر صحت ڈاکٹر هاله زايد کا استقبال کیا۔ میٹنگ کے آغاز میں، گرینڈ امام نے وزیر صحت کو اپنے نئے عہدے پر فائز ہونے کے موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مصر میں صحت کے شعبے کو آگے بڑھانے میں ان کی شاندار کامیابی کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصری خاتون نے قیادت کے عہدوں کو سنبھالنے کی اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے، اور مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ عزت مآب امام اکبر نے کہا: وہ ڈاکٹر ھالہ زاید کے وزارت کا عہدہ سنبھالنے پر بہت پر امید ہیں، کیونکہ وہ وزارت صحت کے اندر سے اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون وزیر ہیں، اور طبی میدان میں الازہر کے ساتھ تعاون میں ان کی مسلسل سرگرمیاں قابل ذکر اور مفید رہی ہیں۔۔ گرینڈ امام نے وضاحت کی کہ : کہ وہ بیماروں اور غریبوں کے دکھ سکھ میں شریک رہتے ہیں ، اور ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کے خواہاں ہیں ، انہوں نے ڈاکٹروں کے حوالے سے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کا یہ بڑا اور اہم طبقہ غلط رویوں کا شکار ہے جو مالی منافع کے حصول کے لیے غریبوں کے درد سے فائدہ اٹھاتے ہیں، جس نے الازہر کو الازہر طبی قافلے شروع کرنے کی شکل میں عملی اقدامات کرنے پر مجبور کیا۔ ، جو پورے مصر میں غریبوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کرتے ہیں، اور یہ کہ اس میں وزارت صحت کا بڑا کردار ہے، اور الازہر وزارت کو مکمل تعاون فراہم کرتا رہے گا۔ دوسری جانب وزیر صحت نے غریبوں کی مدد اور بیماریوں سے لڑنے میں گرینڈ امام کے کردار کو سراہتے ہوئے وضاحت کی کہ الازہر کے ڈاکٹر اعلیٰ طبی اہلیت کے علاوہ متعدد شعبوں میں ثقافت کے اعتبار سے ممتاز ہیں۔ اور یہ الازہر کے نصاب کا نتیجہ ہے، جس میں تعلیم اور انسانی ثقافت کا امتزاج ہے۔ ڈاکٹر ھالہ زاید نے صحت کے شعبے میں شہریوں بالخصوص غریب اور نادار افراد کی خدمت کے لیے الازہر اور وزارت صحت کے درمیان تعاون جاری رکھنے کی خواہش نیز الازہر اور وزارت صحت کے درمیان ہم آہنگی؛ مختلف علاقوں کے لیے الازہر کے مفت طبی قافلوں کی مدد کرنے کا اظہار کیا۔