ہم یورپ میں سماجی استحکام کے حصول کے لیے الازہر کے تجربات اور نظریات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ فرانسیسی پارلیمانی وفد
گرینڈ امام، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے فرانسیسی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان سے ملاقات کی جن کی سربراہی دو ارکان پارلیمنٹ کلاؤڈ جوسگن اور جوینڈل رویارڈ کر رہے تھے۔ فرانسیسی وفد کے ارکان نے کہا: گرینڈ امام اسلامی دنیا کی اہم ترین مذہبی شخصیت کے طور پر ایک عظیم رہنما اور قد کاٹھ کے حامل ہیں، مزید کہا: کہ گرینڈ امام دنیا کے بڑے مذہبی اداروں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مذاہب کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے اور اسلامی عیسائی تعلقات کو مضبوط کرنے میں کامیاب رہے۔ ۔ وفد نے وضاحت کی کہ مصر میں الازہر کے منھج اور کردار نے ایک ہی معاشرے کے افراد کے درمیان تعلقات کو ایک ماڈل بنا دیا ہے، جس کی بنیاد مشترکہ شہریت کے تصور پر ہے، انہوں نے مغربی معاشروں میں مذہبی تکثیریت کی روشنی میں یورپ میں سماجی استحکام کے حصول کے لیے الازہر کے تجربات اور نظریات سے استفادہ کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ۔ دوسری جانب گرینڈ امام نے کہا: کہ مصریوں کو احساس ہے کہ مذاہب کا پیغام امن ہے، اور وطن اپنے تمام شہریوں کے لیے ایک چھتری کی مانند ہے، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سماجی مسائل کو حل کرنے کے لیے، ان کو مذہبی لبادہ سے ڈھانپنے کی کوششوں کو روکنے، اور مذاہب کے ذریعے لائے گئے انسانیت دوست پیغام پر زور دینے کےلئے الازہر نے مصری گرجا گھروں کے تعاون سے "مصری خاندانی گھر" کے قیام کا آغاز کیا۔