گرینڈ امام، شیخ الازہر کی کاوشیں نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ پوری دنیا میں انسانیت کی خدمت کے لیے ایک ماڈل ہیں۔ اطالوی وزیر خارجہ
گرینڈ امام، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے قاہرہ کے دورے پر آئے ہوئے اٹلی کے وزیر خارجہ Enzo Moavero Milanesi سے ملاقات کی۔ گرینڈ امام نے کہا: کہ الازہر کا پیغام پوری دنیا کے لیے امن ہے، اور اس کا منھج، جسے دنیا بھر کے زیادہ تر مسلمان اپناتے ہیں، تکثیریت اور دوسرے کی قبولیت پر مبنی ہے، اور یک طرفہ رائے کو مسترد کرتا ہے، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسی منھج نے صدیوں سے اسلامی دنیا میں استحکام اور سماجی امن کو برقرار رکھا ہے۔ آپ نے واضح کیا کہ الازہر نے چاہے داخلی سطح پر مصری خاندانی گھر کے قیام کے ذریعے، جو شہریت کی ریاست کی بنیاد پر بقائے باہمی کا نمونہ بننے میں کامیاب ہوا، یا عالمی سطح پر دنیا بھر کے بڑے مذہبی اداروں کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کر کے تمام لوگوں کے لیے امن کے حصول کے لیے مذہبی رہنماؤں کے درمیان بھائی چارہ اور تعارف کے ذریعے امن کے پیغام کو حاصل کرنے اور پھیلانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ دوسری جانب اطالوی وزیر خارجہ نے عالم اسلام کی سب سے بڑی علامت اور دنیا بھر کے اہم ترین مذہبی رہنمائوں میں سے ایک کے طور پر گرینڈ امام سے ملاقات پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ کاوشیں نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ پوری دنیا میں انسانیت کی خدمت کے لیے ایک ماڈل ہیں، کیونکہ آپ نوجوانوں کو باہمی بات چیت (ڈائیلاگ) اور دوسرے کے احترام کی تعلیم دیتے ہیں، وہ دنیا بھر کے مذاہب اور ثقافتوں کے مابین باہمی بات چیت کے پل باندھنے میں کامیاب رہے۔ میلانیز نے مزید کہا کہ مذاہب اپنے نام پر ہونے والے دہشت گردی کے جرائم سے بے قصور ہیں، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشت گردی اور انسانیت کو متاثر کرنے والے دیگر مسائل کے لیے دنیا بھر کی تمام بااثر قوتوں اور شخصیات کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، جن کی قیادت مذہبی رہنماؤں کر رہے ہوں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اٹلی انتہا پسند نظریات کا مقابلہ کرنے اور بین المذاہب مکالمے کےلئے الازہر الشریف اور گرینڈ امام کی ممتاز کوششوں اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔