شیخ الازہر، چیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، عرب میڈیا سمٹ میں شرکت کے بعد دبئی ایئرپورٹ سے قاہرہ کے لیے روانہ
عزت مآب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف چیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز ، متحدہ عرب امارات سے جمہوریہ مصر عربیہ کی طرف روانہ ہو گئے، جہاں انہوں نے دبئی میں 26 سے 28 مئی کے دوران منعقد ہونے والی
عرب میڈیا سمٹ میں شرکت کی۔ یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران، عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے موصول ہونے والی سرکاری دعوت پر کیا۔
شیخ الازہر کی دبئی بین الاقوامی ایئرپورٹ سے رخصتی کے موقع پر جن معزز شخصیات نے ان کو الوداع کہا ان میں ڈاکٹر ثانی بن احمد زیودی وزیر برائے غیر ملکی تجارت مشیر محمد عبد السلام (مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، حسام حسین اسماعیل دبئی میں مصر کے قونصل جنرل اور شیخ ڈاکٹر احمد عبدالعزیز حداد مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن اور دبئی میں محکمہ افتاء کے چیف مفتی شامل تھے۔
اس دورے کے دوران شیخ الازہر مسلم کونسل آف ایلڈرز نے عرب میڈیا سمٹ میں صدارتی خطاب بھی کیا، جس میں انہوں نے موجودہ چیلنجز کا سامنا کرنے میں میڈیا کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے صحافیوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد پر زور دیا کہ وہ سچائی کی حفاظت کریں، امت کے مسائل کا دفاع کریں، اسلاموفوبیا کے رجحان کا مقابلہ کریں، نوجوانوں میں شعور اور وابستگی کو فروغ دیں، اور انہیں نقصان دہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا شکار ہونے سے بچائیں۔