شیخ الازہر کی پہلی مرتبہ فارسی میں ٹویٹ – ایران پر صہیونی جارحیت کی مذمت

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے  پہلی مرتبہ فارسی زبان میں ایک ٹویٹ کی، جس میں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران پر جاری صہیونی جارحیت کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صہیونی ریاست خطے میں انتشار پھیلانے اور اسے جنگ و تصادم کا میدان بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
شیخ الازہر نے زور دے کر کہا کہ اس غاصب اور جارح ریاست کی جانب سے منظم حملے اور مسلسل بربریت کا مقصد پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر پہنچانا اور ایسی ہمہ گیر جنگ کو بھڑکانا ہے جس میں سوائے خون اور اسلحے کے سوداگر کے کوئی فاتح نہیں ہوگا۔
شیخ الازہر کی ٹویٹ کا متن درج ذیل ہے:
"میں سختی سے اسلامی جمہوریہ ایران پر قابض ریاست کی مسلسل جارحیت کی مذمت کرتا ہوں۔ اس غاصب اور جارح ریاست کی جانب سے منظم حملے اور مسلسل بربریت کا مقصد خطے کو تباہی کے دہانے پر پہنچانا اور ایسی ہمہ گیر جنگ کو بھڑکانا ہے جس میں سوائے خون اور اسلحے کے سوداگر کے کوئی کامیاب نہیں ہوگا۔ اور بین الاقوامی برادری کا اس ظلم پر خاموش رہنا اور اسے نہ روکنا جرم میں شراکت کے مترادف ہے، جس کا نتیجہ صرف پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالنا ہوگا؛ جنگ کبھی بھی امن نہیں لا سکتی۔"

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025