شیخ الازہر کی جانب سے صدر السیسی اور مصری عوام کو 30 جون کے انقلاب کی 12ویں سالگرہ پر مبارکباد

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png


عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے  صدرِ جمہوریہ جناب عبدالفتاح السیسی اور مصری عوام کو 30 جون کے انقلاب کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔  ازہر ایک مرتبہ پھر ملک کے فرزندوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد کے ساتھ کام کرتے رہیں، اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے وطنِ عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں، تاکہ یہ ملک اپنے شاندار ماضی کے شایانِ شان مستقبل تعمیر کرے اور ترقی یافتہ اقوام میں وہ مقام حاصل کرے جس کا یہ مستحق ہے۔

شیخ الازہر  نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری عزیز سرزمین مصر کو ہر برائی اور نقصان سے محفوظ رکھے، اسے امن و امان کی وادی بنائے، اس کے قائدین کو ملک و قوم کی بھلائی کے کاموں میں کامیاب کرے، اور اس کے عوام کو قوت، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کی راہیں عطا فرمائے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025