شیخ الازہر کی جانب سے ڈاکٹر رفعت العوضی رکن اسلامک ریسرچ اکیڈمی اور ماہرِ اقتصادیات اسلامی کے انتقال پر تعزیت
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے مشیخۃ الازہر نے پروفیسر ڈاکٹر رفعت السید العوضی، ماہرِ اقتصادیات، جامعہ الازہر کے پروفیسر، اور اسلامی اقتصادیات کے نمایاں علماء میں سے ایک، کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ مرحوم 87 برس کی عمر میں وفات پا ئی۔
ازہر شریف مرحوم کو اس طرح یاد کرتا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی علمِ اقتصادیات اسلامی اور تدریس کے لیے وقف کر دی، اور کئی نسلوں کے طلبہ و طالبات کو جامعہ الازہر اور دیگر عربی و اسلامی جامعات میں تعلیم دی۔ ان کی علمی کاوشوں نے اسلامی اقتصادیات کے میدان میں گہری چھاپ چھوڑی اور وہ شرعی تعلیم اور معاشی علوم کے حسین امتزاج کی ایک شاندار مثال تھے۔ انہوں نے مصر اور بیرونِ ملک متعدد علمی مجالس میں اپنی شرکت کے ذریعے نمایاں کردار ادا کیا ہے، جن سے شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں اقتصادی انصاف کے تصورات کو مضبوطی ملی۔
شیخ الازہر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت اور مغفرت سے نوازے، ان کے علم و خدمت کو بہترین اجر عطا فرمائے، اور اہلِ خانہ و شاگردوں کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ {إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ}