امام الاکبر نے سینا کی آزادی کی سالگرہ پر صدر سیسی اور مصری عوام کو مبارکباد پیش کی

imam. jpg.jpg

شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے صدر جمہوریہ  مصر عبدالفتاح السیسی، وزیر دفاع  وفوجی پیداوار جنرل محمد زکی، بہادر مسلح افواج کے رہنماؤں، افسران، سپاہیوں اور عظیم مصری عوام کو تہہ دل سے سینا کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔ شیخ الازہر اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سینا کی آزادی کی یاد اور وطن کے دل میں اس کی بحالی، تمام مصریوں کی جانوں کے لیے ایک عزیز یاد ہے، جو اس سرزمین کی بازیابی کے لیے فخر اور وقار کی ایک تاریخی بہادری کو برقرار رکھتی ہے، تاکہ اس ملک کی مٹی کے کسی حصے کو ضائع نہ کیا جائے۔ اور اس بات پر زور دیا کہ اللہ نے سینا، قومى ہیروز اور وفادار سپاہیوں کو آپس میں جکڑ رکھا ہے، جنہوں نے اللہ سے عہد کیا کہ وہ اسے غاصب کے قبضہ سے آزاد کرانے کے لیے اپنی جانیں قربان کریں گے، اور انہوں نے اس ملک کی مٹی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شیخ الازہر نے مصریوں کو اس کی دعوت دی کہ وہ اس ملک کے روشن مستقبل کی تعمیر اور اس کی نشاة ثانیہ کے لئے فتح کے جذبے کو سرگرم کریں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے پیارے مصر پر سلامتی، امن، استحکام اور خوشحالی نازل کرے اور اپنی عوام کو ہر برائی اور مصیبت سے محفوظ رکھے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025