امام الاکبر نے بغداد میں کورونا کے علاج کے لیے اسپتال میں آتشزدگی کے زخمیوں کی امداد کے لیے الازہر کی تیاری کا اعلان کیا۔
شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے الازہر کو اپنے تمام اچھے شعبوں میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں آتشزدگی کا حادثے میں زخمیوں کے دکھوں کو دور کرنے اور راحت پہنچانے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار رہنے کا اعلان کیا، جس میں 80 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بات ان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر انگریزی اور عربی دونوں زبانوں میں ایک پوسٹ کے دوران سامنے آئی جس میں انہوں نے برادر عراقی عوام کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ اور مراسلہ کا متن یہ ہے کہ: "کورونا کے مریضوں کے لیے مختص ابن الخطیب اسپتال میں آتشزدگی کے متاثرین کے لیے برادر عراقی عوام کے لیے میری دلی تعزیت، میں اپنے عراقی بھائیوں کے ساتھ اس عظیم مصیبت میں الازہر اور اس کے علماء کی یکجہتی کا اعادہ کرتا ہوں، اور الازہر اپنے تمام طبی شعبوں کے ساتھ اس المناک حادثے میں زخمی ہونے والے ہمارے بھائیوں کے دکھ کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔