عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازهر، نے صدر عبدالفتاح السیسی، مسلح افواج اور عظیم مصری قوم کو نومبر 1973 کی عظیم فتح کی 52ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازهر الشریف نے صدر مملکت سپریم کمانڈر آف مسلح فورسز جناب عبدالفتاح السیسی، ہمارے بہادر مسلح افواج کے کمانڈروں، افسروں اور جوانوں، اور عظیم مصری قوم کو 6 اکتوبر کی عظیم فتح کی 52ویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس فتح نے مصر اور زخم خوردہ عرب قوم کی عزت و وقار کو بحال کیا اور مصر کے سپوتوں کے خون سے مصری، عرب اور اسلامی تاریخ کے اوراق میں عزت و قربانی کا ایک لازوال باب لکھا۔
شیخ الازهر نے اس بات پر زور دیا کہ اکتوبر کی فتح مصر کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر ہمیشہ قائم رہے گی اور آنے والی نسلوں کے لیے اللہ پر ایمان، ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اس پر بھروسہ، عزم و استقامت، وطن سے محبت اور اس کی خاطر سب کچھ قربان کر دینے کا حوصلہ پیدا کرتی رہے گی۔ اس فتح کے حصول کے لیے مصر کے سپوتوں نے زمین اور عزت کی حفاظت کے لیے اپنی پاکیزہ جانیں قربان کر دیں۔ ان کی قربانیاں اس بات کی گواہ ہیں کہ سر زمین مصر اس وقت تک شکست سے محفوظ رہے گی جب تک یہ فوج دین اور وطن کے لیے مخلص، زمین کی حفاظت اور عزت کے تحفظ کےلئے اپنی فوجی عقیدت کے ساتھ وفادار موجود ہے۔
الازهر اس بات پر زور دیتا ہے کہ سینا، جو شہیدوں کے خون سے سیراب ہے، ہمیشہ مصر کے دل کا عزیز حصہ، فتح اور خود مختاری کی علامت، اور تمام تر مفادات و توہمات پر قابو پانے کا ایک بلند و بالا نشان بنی رہے گی۔ الازهر بارگاہ الٰہی میں دعاگو ہے کہ وہ مصر اس کی فوج، اس کے صدر اور اس کی قوم کی حفاظت فرمائے، ہم پر امن، استحکام اور عزت کی نعمت برقرار رکھے، حق اور اہل حق کو کامیابی عطا فرمائے، اور ہماری عرب و اسلامی قوم کے لیے امن اور بھلائی لکھ دے

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025