شیخ الازهر نے کبار علماء کی کونسل کے رکن پروفیسر ڈاکٹر احمد عمر ہاشم کی رحلت پر تعزیت کا اظہار

WhatsApp Image 2025-10-07 at 13.38.05.jpeg

اللہ کے فیصلے اور تقدیر پر راضی ہوتے ہوئے، عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازهر الشریف، پوری اسلامی امت کو کبار علماء کی کونسل کے رکن، کلیہ اصول الدین میں علم حدیث کے پروفیسر، اور سابق رئیس جامعہ الازهر، معزز عالم دین پروفیسر ڈاکٹر احمد عمر ہاشم کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا جو آج صبح علم کی نشر و اشاعت اور اللہ تعالیٰ کی دعوت کے میدان میں ایک پرثمر زندگی گزارنے کے بعد اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔
شیخ الازهر اس بات کی تصدیق کی کہ امت کا یہ مرحوم عظیم سکالر ایک اصل ازہری عالم تھے، اور ہمارے دور کے ممتاز علمائے حدیث میں سے ایک تھے۔ اللہ نے ان کو حسن بیان، فصاحت زبان، دعوت الی اللہ میں اخلاص، اس کے نبی ﷺ کی سنت کی خدمت، اور علم کی نشر و اشاعت کی توفیق دی۔ ان کے خطبات اور کتب طلبہ و طالبات علم اور محققین کے لیے ہمیشہ علم کے ایک شیریں سرچشمہ کی حیثیت سے رہیں گے۔
شیخ الازهر الشریف مرحوم عالم دین کے خاندان، ان کے ساتھیوں، شاگردوں، علم دوست اور چاہنے والوں کے ساتھ دلی تعزیت اور سچی ہمدردی کا اظہار کیا۔ بارگاہ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت اور رضوان سے نوازے، ان کو اپنی وسیع جنتوں میں جگہ عطا فرمائے، علم کی نشر و اشاعت میں ان کی سعی کو ان کے لیے سفارشی بنائے، اور ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو صبر و تحمل عطا فرمائے(انا لله وانا اليه راجعون)
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025