شیخ الازهر نے قطر کے امیر کو شرم الشیخ میں ہونے والے ایک دردناک سانحہ میں امیری دیوان کے متعدد ارکان کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازهر الشریف نے قطر کے امیر، شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، اور قطر کی حکومت اور اس کے عظیم عوام کو امیری دیوان کے متعدد ارکان کی شرم الشیخ میں پیش آنے والے ایک دردناک سڑک حادثے میں ہلاکت پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
شیخ الازهر بارگاہ الٰہی میں دعاگو ہیں کہ مرحومین کو اپنی وسیع رحمت و مغفرت سے نوازے، انہیں اپنی وسیع جنتوں میں جگہ عطا فرمائے، زخمیوں کو فوری شفایاب فرمائے، اور ان کے اہل خانہ کو صبر و تحمل کی توفیق سے نوازے۔ {بے شک ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔}

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025