ہفتے کے روز شیخ الأزہر، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے امن کے حصول کی جرات پیدا کرنے کے عنوان سے ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے اٹلی کا دورہ۔

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازهر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے ہفتہ کو 'سانت ایجیدو' نامی تنظیم کے زیر اہتمام "امن کے حصول کی جرات پیدا کرنا" کے عنوان سے منعقدہ عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے اطالوی دارالحکومت روم کا رسمی دورہ کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں متعدد رہنماؤں اور فیصلہ سازوں کی موجودگی متوقع ہے، جن میں کیتھولک کلیسا کے سربراہ پوپ لیون چہاردهم، اطالوی صدر سرجو ماتاریلا، بیلجیم کی ملکہ ماتھلڈ، نیز دنیا بھر سے مذہبی رہنماؤں اور مفکرین کی ایک جماعت شامل ہے۔
امام اکبر کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں ایک اہم خطاب کریں گے، جس میں وہ انصاف پر مبنی امن کے حصول کی اہمیت، اور تنازعات، جنگوں اور تصادمات کے خاتمے کے لیے مذہبی رہنماؤں کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری پر زور دیں گے۔
نیز امام اکبر ویٹیکن کے سربراہ اور کیتھولک کلیسا کے پوپ لیون چہاردهم اور اس عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر نمایاں مذہبی رہنماؤں، مذاہب کے سربراہوں اور مفکرین سے ملاقات کریں گے، تاکہ مذہبی اور بین الاقوامی محاذ پر موجود اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے، اور آج کی دنیا میں ہونے والے بحرانوں، جنگوں اور تنازعات، خاص طور پر غزہ اور مغربی کنارے پر جاری جارحیت کو روکنے کے لیے مذاہب کی آواز کو مضبوط بنایا جا سکے۔ نیز، شرم الشیخ میں ہونے والے امن معاہدے کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیں گے، جو اس خطہ اور دنیا میں امن اور استحکام قائم کرنے کی جانب ایک بنیادی قدم ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025