امام اکبر نے جوبا امن معاہدے کا خیر مقدم کیا اور سوڈان کی نشاۃ ثانیہ کے لیے "نئے مرحلے" کی امید ظاہر کی

the grand imam ahmed al tayeb.jpg

شیخ الازہر الشریف امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب نے جوبا میں امن معاہدے کے آغاز کا خیر مقدم کیا، جس پر سوڈانی بھائیوں کے درمیان کل، پیر کو دستخط ہوئے۔ امام اکبر نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا: ہم سوڈانی بھائیوں کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، اور ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ یہ ایک نئے دور کا آغاز ہو جو اس مستند عرب ملک کی نشاۃ ثانیہ میں حصہ ڈالے، اور رب العزت انہیں بصیرت عطا فرمائے، حکمت سے نوازے ، ۔اور انہیں اپنے لوگوں کی خدمت کرنے کے کی توفیق مرحمت فرمائے۔ اس معاہدے پر سوڈانی حکومت، انقلابی محاذ اور سوڈان لبریشن موومنٹ، منی مناوی کے ونگ کے درمیان پیر کو جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں دستخط کیے گئے۔ جو جنوبی سوڈان کے سابقہ صدر کیر میارڈیت اور خود مختاری کونسل کے سربراہان اور سوڈان میں عبوری وزراء عبدالفتاح برہان اور عبداللہ حمدوک کی موجودگی میں ہوئے، یہ معاہدہ سیاسی پہلوؤں، سکیورٹی انتظامات اور سیاسی دھاروں پر مشتمل تھا۔.

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025