امام الاکبر کو سوڈانی صدر کا فون
عزت مآب شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کو سوڈان کے صدر جنرل عبدالفتاح البرہان کا فون آیا جہاں اس ٹیلیفونک رابطے میں مصری اور سوڈانی عوام کے درمیان تاریخی تعلقات کی گہرائی اور اسلامی مذہب کے صحیح علوم کو پھیلانے اور دونوں عوام کے درمیان بھائی چارے کے رشتے مستحکم کرنے میں الازہر کے کردار کی تعریف کی گی، ٹیلیفون کے اختتام پر امام الاکبر نے جنرل عبدالفتاح البرہان اور برادر سوڈانی عوام کو دلی مبارکباد اور ستائش بھیجی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اللہ سوڈان کو محفوظ اور پر امن بنائے، اس کے عوام سکون اور استحکام سے لطف اندوز ہوں اور ہمارے ملک ہر طرح کی نفرت اور برائی سے دور رہیں۔