اللہ کی رضا اور اس کی مشیت پر راضی ہو کر امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے الازھر یونیورسٹی کے عقیدہ اور فلسفہ کے پروفیسر اور اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سابق سیکرٹری جنرل الازھر کے سینئر علماء کی کونسل کے رکن معزز عالم پروفیسر ڈاکٹر عبدالفتاح بركة کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے جن کا بدھ کی صبح 90 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ شیخ الازہر اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ معزز عالم دین نے اپنی زندگی علم اور اس کے طلبا کی خدمت کے لیے وقف کر دی اور وہ دینی علوم پڑھانے اور ان کی خدمت کرنے اور الازہر کی وسطیت کی فلر کو پھیلانے میں ایک نمونہ تھے جو کہ اپنے پیچھے کتابوں، تحریروں اور ریکارڈنگوں کی ایک بھرپور علمی لائبریری چھوڑ گئے ہیں جو دینی طلباء کے لئے ایک منزل اور ایک ایسا ذریعہ رہے گی کہ جس سے عقائد اور مذاہب کے علم میں فائدہ ہوگا۔ شیخ الازہر نے ان کے اہل خانہ، طلبا اور شاگردوں اور ہر جگہ مسلمانوں کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ قوم کے وفات پانے والے عالم دین کو اپنی رحمت اور مغفرت کی وسعت میں لپیٹ دے، اور ان کے علم کو قیامت کے دن ان کی شفاعت بنائے اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبر و تسلی دے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون