امام الاکبر نے الازہر سیکنڈری اسکول سے فارغ التحصیل ہونے والے اپنے بچوں کو فون پر مبارکباد دی اور کہا: بچوں کی پرورش اور تعلیم والدین کے لیے بہترین سرمایہ ہے۔
شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ہفتہ کے روز اپنے بیٹوں جیسے طلباء کو مبارکباد دینے کے خواہاں تھے جن طلباء نے ازہری ثانوی ڈگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، ہفتہ کے روز تعلیمی سال 2020-2021 کے دن ملکی سطح پر مختلف لوگوں کو فون کالز پر مبارک باد دی۔ دوران کال امام الاکبر نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کی تعریف کی، انہوں نے اپنے بیٹے طلباء کو اپنے دین اور وطن کی خدمت میں ایک امید افزا اور روشن مستقبل کے لئے اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ محنت اورکامیابی کی بلندی کو جاری رکھیں اور علم کی تلاش میں تندہی سے نہ رکیں، ہمیشہ پہلی پوزیشن جیتیں، علم والوں کے ساتھ چلیں اور علماء کے ساتھ بیٹھیں تاکہ وہ تمام لوگوں کے لئے اچھائی اور امن کے حصول میں اپنا حصہ ڈالیں اور دنیا کی دیگر قوموں میں اپنی قوم کا درجہ بلند کریں۔ امام الاکبر نے طلباء کے والدین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی دیکھ بھال اور ان کی کامیابی کے لئے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے اس سال کے دوران پوری دنیا کو درپیش حالات اور معاشروں پر اس کے اثرات کی روشنی میں صحیح ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کی، انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کے بچوں کی پرورش اور تعلیم ان کی زندگی میں بہترین سرمایہ کاری ہے تاکہ وہ اس ملک کے مستقبل اور اس کی تہذیب اور ترقی کی تیاری میں اپنا کردار ادا کریں۔ وکیل الازہر الشریف پروفیسر ڈاکٹر محمد الدوینی اتوار کو امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کی نیابت میں ازہر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ امتحانات کے نتائج کی منظوری دینے والے ہیں جس کے بعد امتحانات اور نتائج کی تفصیلات کا اعلان کرنے اور پہلی پوزیشنز کے ناموں کا اعلان کرنے کے لئے پریس کانفرنس کریں گے۔