شیخ الازہر نے اکتوبر کی فتح کی 48ویں سالگرہ پر صدر سیسی، مسلح افواج اور مصریوں کو مبارکباد دی

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.jpeg

شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے صدر عبدالفتاح السیسی، جمہوریہ مصر عربیہ کے صدر، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر،  وزیر دفاع و فوجی پیداوار جنرل محمد ذکی، مسلح افواج کے افراد اور مصری عوام کو اکتوبر جنگ کی فتوحات کی 48ویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ امام الاکبر اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اس یاد میں ہماری بہادر مسلح افواج نے اپنی قیمتی زمین کی بازیابی کے لئے قربانی اور بہادری کی بہترین مثالیں قائم کیں۔ فخر اور وقار کے اظہار کی تاریخ رقم کی اور زمین کی آزادی اور تحفظ کے لئے ایک یادگار رہے گی۔ امام الاکبر نے مصر کے عوام سے اکتوبر کی فتوحات سے ہمت حاصل کرنے اور قوم کی تعمیر اور ترقی کی سمت میں کام جاری رکھنے کی دعوت کی تجدید کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے کہا کہ وہ ہمارے عظیم شہیدوں پر رحم کرے، مصر، اس کی فوج اور اس کے عوام کو ہر قسم کی نفرت اور برائی سے محفوظ رکھے اور ان فتوحات کو مزید بھلائی، خوشحالی اور استحکام کے ساتھ ہمارے پاس لوٹائے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025