شیخ الازہر امام الاکبر اور پوپ تاوادروس دوم مصری فیملی ہاؤس کانفرنس میں شرکت کے لئے الازہر کانفرنس ہال پہنچ گئے
ابھی ابھی امام اکبر عالی جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ ازہر شریف اور اسکندریہ کے پوپ عزت مآب پوپ تواضروس دوم سرپرست "سینٹ مارک" مصری فیملی ہاؤس کے قیام کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر مصری فیملی ہاؤس کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے نصر شہر میں واقع ازہر کانفرنس ہال پہنچے چکے ہیں اور یاد رہے کہ یہ فیملی ہاؤس ایک ہی ملک کے لوگوں کے درمیان اخوت اور بقائے باہمی کا ایک منفرد نمونہ ہے۔ اور یہ بات پیش نظر رہے کہ اس کانفرنس میں پانچ نشستوں کے دوران متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا؛ جن میں ایک اہم موضوع "متن کی وسعت اور معاشرتی امن وسلامتی کی حمایت میں اس کا کردار" اور "بقائے باہمی کو مستحکم کرنے کے سلسلہ میں شہریت کا اثر" بھی ہے اور اسی طرح اس میں مصری فیملی ہاؤس کی اہم ترین کامیابیوں کی عملی شکل پیش کرنے کے ساتھ مزید اس کے تاریخی حالات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی اور اس کے علاوہ امن وسلامتی کو فروغ دینے کے لیے مصری فیملی ہاؤس اور عالمی تنظیم الازہر گریجویٹس کے باہمی تعاون پر گفتگو کے ساتھ قومی شناخت کے تحفظ؛ خواتین اور بدعنوانی کے خلاف تشدد کا مقابلہ کرنے میں مصری فیملی ہاؤس کے کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوگا اور ساتھ ہی "مصر کے لئے ایک ساتھ" نامی اقدام اور فکری سلامتی کو فروغ دینے میں اس اقدام نے جو کردار ادا کیا ہے اس پر بھی گفت وشنید ہوگی۔