شیخ ازہر کو بحرین کے بادشاہ کا فون آیا

الإمام الأكبر أ.د_ أحمد الطيب ٨. jpg.jpg

شیخ ازہر اور  امام اعظم جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کو آج جمعرات کو بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا فون آیا ہے جس کے دوران بحرین کے بادشاہ نے امام اکبر کی طرف سے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت اور حقیقی اسلامی اصولوں کے استحکام کے لئے کی جانے والی فلاحی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ازہر شریف کی طرف سے فکری، ثقافتی اور تہذیبی شعبوں میں ادا کیے گئے اہم کردار کی تعریف کی ہے  اور اسلامی اور عرب اقوام کے مسائل کی حمایت کرنے کے سلسلہ میں اس کے موقف کو بھی سراہا ہے اور اس کے جواب میں امام اکبر نے بھی عرب اور مسلم مسائل کی حمایت کرنے کے سلسلہ میں مملکت بحرین کے مواقف پر شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی تعریف کی ہے اور بحرینی معاشرہ کی کوششوں کو بھی سراہا ہے جو اپنی پوری تاریخ میں مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان رواداری، اعتدال اور انسانی بقائے باہمی کے ساتھ ممتاز رہا ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025