شیخ ازہر اور امام اعظم جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے ٹیلیفون کے دوران ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو موسمیاتی سربراہی اجلاس "COP28" کی میزبانی کرنے کے سلسلہ میں متحدہ عرب امارات کو ملنے والی کامیابی پر مبارکباد دی ہےاور بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے امارات اور ازہر کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے اور عزت مآب امام اکبر نے اپنی سماجی رابطوں کی سائٹس فیس بک اور ٹویٹر کے اپنے آفیشل پیجز پر لکھا ہے کہ مجھے اپنے بھائی عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے بات کرکے خوشی ہوئی اور میں نے انہیں موسمیاتی سربراہی اجلاس "COP28" کی میزبانی کرنے کے سلسلہ میں متحدہ عرب امارات کو ملنے والی کامیابی پر مبارکباد ی پیش کی ہے اور متحدہ عرب امارات عرب اور اسلامی دل کا عزیز حصہ ہے اور اسی وجہ سے ہر عرب بین الاقوامی فورمز میں اس کی کامیابیوں اور نمائندگی سے خوش ہوگا کیونکہ اس میں ہمارے عرب وطن کی نمائندگی بھی شامل ہے۔