شہزادہ چارلس کے سلسلہ میں امام اکبر کی گفتگو: اسلام اور مسلمانوں پر ایک منصفانہ مغربی آواز

الإمام الأكبر عن الأمير تشارلز صوتًا غربيًا منصفًا في حديثه عن الإسلام والمسلمين.jpeg

شیخ  ازہر  اور   امام اعظم جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر کے دو آفیشل پیجز پر عربی اور انگریزی میں ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ مجھے مسجد ازہر میں شہزادہ چارلس سے مل کر خوشی ہوئی ہے اور امام اکبر نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم نے عصر حاضر کے سب سے نمایاں انسانی بحرانوں کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا جس کے دوران میں نے ان میں ایک عقلمند اور ذمہ دار رہنما پایا اور اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں ان کی گفتگو میں ایک منصف مغربی آواز پائی ہے اور ہم نے بین المذاہب گفت وشنید کو فروغ دینے، موسمیاتی تبدیلی کے بحران اور اس کے خطرے کو کم کرنے کے لئے بنیادی حل تلاش کرنے کی ضرورت واہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ امام اکبر نے برطانوی ولی عہد شہزادہ ویلز رائل ہائینس پرنس چارلس اور ان کی اہلیہ کا کل جمعرات کو مسجد ازہر میں استقبال کیا تاکہ برطانیہ اور ازہر کے درمیان ثقافتی اور سائنسی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے، مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان گفت وشنید کی ثقافت کو اجاگر کیا جا سکے اور عصری انسانی بحرانوں کے بارے میں بات کی جا سکے جن میں سب سے اہم موسمیاتی تبدیلی کا بحران ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025