شیخ ازہر مجلس حکمائے مسلمین کے سالانہ اجلاس کی صدارت کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت روانہ ہو رہے ہیں

grand imam.jpg

شیخ ازہر عزت مآب امام اکبر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کل پیر کی صبح مجلس حکمائے مسلمین کے سالانہ اجلاس کی سرگرمیوں کی صدارت کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی روانہ ہوں گے اور اس اجلاس میں عالمی سطح پر ملت اسلامیہ کے اہم ترین مسائل کے سلسلہ میں گفتگو ہوگی جیسے کہ مغربی معاشروں میں مسلمانوں کا مثبت انضمام، امن کے مسائل، معاشروں کے استحکام میں اسلامی مذہبی رہنماؤں کا مضبوط کردار، مستقبل میں عالمی امن کا جھنڈا اٹھانے کی اہلیت رکھنے والے نوجوانوں کو تیار کرنے میں مجلس کا کردار، موجودہ انسانی بحرانوں کے بارے میں نوجوانوں میں شعور بیدار کرنا اور ان بحرانوں میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے ان کے کردار کو مضبوط کرنا جیسے موضوعات شامل ہیں جن سے بقائے باہمی اور امن کی اقدار کو پھیلانے میں تعاون مل سکے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025