امام اکبر نے بحرین کو اس کے 50ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
شیخ ازہر عزت مآب امام اکبر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور بحرین کے برادر عوام کو 50ویں قومی جشن کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے اور امام اکبر نے مملکت بحرین کو آگے بڑھانے اور اس کے اتحاد اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مصر اور بحرین کے تعلقات اور دو برادر ممالک کے درمیان بھائی چارے کی تعریف کی ہے اور دونوں ممالک کی طرف سے عرب اور اسلامی اقوام کے مسائل کی خدمت کرنے میں ان کے اہتمام کی تعریف کی ہے اور اللہ رب العزت سے بحرین کی حفاظت کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اسے ہمیشہ ترقی وخوشحالی سے ہمکنار کرتا رہے اور اس کو اور ہماری عرب اور اسلامی قوم کو ہر قسم کے نقصان اور برائی سے محفوظ رکھے۔