شیخ ازہر نے چاڈ میں مصری سفیر کا استقبال کیا اور انہیں ازہر میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی فائل کا خیال رکھنے کی سفارش کی ہے۔
شیخ ازہر عزت مآب امام اکبر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج اتوار کو اپنے صدر دفتر میں چاڈ میں مصر کے نئے سفیر اسامہ الہادی سے ملاقات کی ہے اور آپ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ازہر افریقی براعظم کے اپنے بھائیوں اور بیٹوں کی حمایت میں اپنے تاریخی کردار کی بنیاد پر افریقی براعظم کو سائنسی، ثقافتی، طبی اور دعوت کے تمام پہلوؤں کی مدد فراہم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا اور ان سے چاڈ سے آنے والے طلباء کی فائل پر توجہ دینے اور ازہر میں داخلہ لینے کے لئے درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کی سفارش کی ہے اور اپنی جانب سے سفیر اسامہ الہادی نے امام اکبر سے ملاقات کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور انہیں چاڈ کے لئے ازہر کی دعوتی، سائنسی اور امدادی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ ازہر میں داخلہ لینے کے لئے چاڈ کے طلباء کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔