امام اکبر نے ازہر میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی لڑکی کی والدہ کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

فضيلة الإمام الأكبر أحمد الطيب.jpeg

شیخ ازہر عزت مآب امام اکبر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں صدر جمہوریہ عبد الفتاح السیسی کی طرف سے قائم کردہ مصری طبی مرکز کے ذریعہ ازہر یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والی ایک طالبہ کی والدہ کی انسانی صورت حال کے ساتھ تیز رفتار ردعمل کے لئے اپنی تعریف کا اظہار کیا ہے اور یہ رد عمل اس وقت ہوا جب امام اکبر نے مرکز سے اس مال کی صورتحال دیکھنے کی درخواست کی تاکہ بچی کا مستقبل محفوظ ہو جو اسکول چھوڑ کر اپنی ماں کی دیکھ بھال کے لئے اپنے ملک واپس جانے پر مجبور تھی اور جنوبی سوڈان کا رہائشی اور ازہر یونیورسٹی کی طالبہ سہام اباکر ادریس نے امام اکبر سے اپنی تعلیم ملتوی کرنے پر رضامندی کی اپیل کی تھی تاکہ وہ اپنی بیمار والدہ کی دیکھ بھال کرنے کے لئے اپنے ملک واپس آ سکے اور اس درخواست کو اس طرح فوری طور پر قبول کیا گیا ازہر کے ماہرین کو جوبا میں مصری طبی مرکز کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے اور اس کی والدہ کو مکمل طبی دیکھ بھال فراہم کرنے کی ہدایت کی اور مرکز نے فوری ردعمل کرتے ہوئے مکمل طور پر انسانی ہمدردی کا کام انجام دیا جس کی وجہ سے طالبہ کو اپنی تعلیم مکمل کرنے اور اپنی ماں کو یقین دلانے کا موقع فراہم ہو گیا اور امام اکبر نے انتہائی ضرورت مند افریقی ممالک میں طبی شعبے اور دیگر انسانی شعبوں میں معاونت کے لئے صدر عبد الفتاح السیسی کی مخلصانہ تعریف اور شکریہ کا اظہار کیا ہے اور اسی وجہ سے مصر کی افریقی گہرائی میں واپسی اور افریقی براعظم کے لوگوں کے دلوں میں اس کے مقام ومرتبہ پر بڑا اثر پڑا ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025